ویتنام کا تہران،ہنوئی کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور

تہران - ارنا - ویتنام کے وزیر برائے زراعت اور دیہی ترقی 'سون کونگ' نے کہا ہے کہ ویتنام اور ایران ایک دوسرے کے تعاون سے اپنے باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں.

يہ بات انہوں نے ايران اور ويتنام كے مشتركہ اقتصادي كميشن كے اجلاس ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے دونوں ممالك كے درميان 45 سال كے تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ دو سالوں ميں دونوں ممالك كے درميان سياسي اقتصادي اور تجارتي تعلقات اپنے عروج پر پہنچ چكے ہيں.

انہوں نے كہا كہ ہماري كوشش ہے دونوں ممالك كے درميان موجودہ 20 ملين ڈالر كے تجارتي اور اقتصادي حجم كو مستقبل قريب ميں 2 ارب ڈالر تك پہنچائيں.

*1*271**