ایشین یوتھ جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ایران کی اعلی کارکردگی

تہران - ارنا - ایرانی یوتھ جوڈو ٹیم نے ایشین یوتھ جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلوں کے اختتام میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کر لئے.

تفصيلات كے مطابق، جمعرات كے روز كرغزستان كے دارالحكومت بشكيك ميں ايشين يوتھ اور نوجوانوں كے جوڈو چيمپئن شپ كے مقابلوں كا آغاز ہوگيا اور آج بہ روز اتوار ايشين يوتھ جوڈو چيمپئن شپ كے مقابلوں كے اختتام ميں ايراني ٹيم نے 2 چاندي اور 4 كانسي كے تمغوں كو اپنے نام كرليا.

ايراني جوڈو كھيلاڑي 'عليرضا خجسته' نے گزشتہ روز ايشين يوتھ جوڈو چيمپئن شپ كے مقابلوں ميں 66 كلوگرام كے زمرے ميں اپني شاندار كاركردگي كا مظاہرہ كرتے ہوئے چاندي كا تمغہ حاصل كرليا.

ان مقابلوں ميں جاپان، قازقستان، ازبكستان كي جوڈو ٹيموں نے ترتيب ميں پہلي، دوسري اورتيسري پوزيشن حاصل كي اور جنوبي كوريا، چين، منگوليا اور تاجكستان كي ٹيموں نے چوتھي سے ساتويں پوزيشن حاصل كي.

*9410*271**