ایشیا‏ئی کراٹے چیمپیئن شپ مقابلوں میں ایرانی مردوں کی ٹیم نے 4 تمغے حاصل کر لئے

تہران - ارنا - ایران کی مردوں کی ٹیم نے ایشیا‏ئی کراٹے چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں دو طلائی اور دو چاندی کے تمغے حاصل کئے ہیں.

تفصيلات كے مطابق، قازق دارالحكومت 'آستانہ' ميں جمعرات كے روز سے ايشيائي كراٹے مقابلوں كا آغاز ہوا جس ميں 27 ممالك سے 660 كھيلاڑي حصہ لے رہے ہيں.

ان مقابلوں ميں دو ايراني كراٹے كيھلاڑيوں 'امير مہدي زاده' اور 'بہمن عسگري' نے دو طلائي تمغے جيتے اور دو اور ايراني كھيلاڑيوں 'مجيد حسن نيا' اور 'سجاد گنج زاده' نے دو چاندي كے تمغے اپنے نام كئے.

ياد رہے كہ گزشتہ روز ايراني كھيلاڑي 'مہدي خدابخشي' نے 84 كلوگرام كے زمرے ميں ايك كانسي كا تمغہ حاصل كيا.

ان مقابلوں كے فائنل مرحلے ميں ايراني خواتين كي كراٹے ٹيم نے جاپاني ٹيم سے مقابلے ميں كاميابي سے ہمكنار نہ ہوسكي اور دوسري پوزيشن حاصل كي جبكہ جاپاني ٹيم نے پہلي پوزيشن اور مليشيا اور انڈونيشيا كي ٹيموں نے تيسري پوزيشن حاصل كي.

*9410*271**