ایرانی صدر نے چھٹے ترقیاتی پروگرام کو نافذ کرنے کے حکم کو پیش کر دیا

تہران - ارنا - ایرانی حکومت کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی صدر مملکت 'حسن روحانی' نے ایرانی حکومت کابینہ کو پانچ سالہ چھٹے ترقیاتی پروگرام کو نافذ کرنے کے حکم کو پیش کیا ہے.

ايران كے انفارميشن سينٹر نے اتوار كے روز ايك نشر ہونے والي خبر ميں كہا ہے كہ پانچ سالہ چھٹے ترقياتي پروگرام كے بل كو ايران كي 9 ويں حكومت كي جانب سے ايراني مجلس(پارليمنٹ) كو پيش كيا گيا تھا ليكن اس منصوبے كا جائزہ، ايران كي دسويں حكومت تك ملتوي كر ديا گيا.

ايراني اسپيكر 'علي لاريجاني' نے 18 مارچ 2017 كو ايراني صدر كو چھٹا ترقياتي پروگرام پيش كيا اور ايراني صدر نے بھي ايراني حكومت كابينہ كے اجلاس ميں اس قانون كو نافذ كرنے كے حكم كو جاري كيا.

اس رپورٹ ميں آيا ہے كہ چھٹے ترقياتي پروگرام كا نفاذ، موجودہ ايراني حكومت كے ايجنڈے ميں ہے اور نائب ايراني صدر برائے سفارتكاري امور 'حسين علي اميري' نے بھي رواں سال 15 مئي 2017 كو اس حوالے سے ايراني صدر كي جانب سے چھٹے ترقياتي پروگرام كے عدم نفاذ كي خبر كو مسترد كرتے ہو‏ئے بے بنياد اور جھوٹي خبر قرار ديا.

ايران كے انفارميشن سينٹر نے ايراني حكومت اور مجلس كے درميان يكجہتي اور قريبي تعلقات كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ چھٹا ترقياتي پروگرام، ايراني مجلس اراكين كي منصوبہ بندي تھا اور ايراني صدر نے ايراني كابينہ كو اس منصوبے كے نفاذ كا حكم ديا.

9410*271**