ایرانی اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس/ ایرانی وزیر دفاع کی شرکت

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (مجلس) کے نمائندوں نے ایرانی وزیر دفاع بريگيڈيئر جنرل 'حسين دہقان' کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں دفاعی بجٹ، مجلس اور مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا.

ايراني مجلس (پارليمنٹ) كي ايك ركن 'فاطمہ ذوالقدر' نے اتوار كے روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا كہ پارليمنٹ كے اس اجلاس ميں ايراني نمائندوں اور ايراني وزير دفاع نے دفاعي بجٹ، مجلس اور مسلح افواج كے درميان باہمي تعاون كا جائزہ ليا.

انہوں نے كہا كہ ايراني وزير دفاع نے اس بات پر زور ديا كہ اگر ايراني بارہويں حكومت ميں دوبارہ وزارت دفاع سنبھالي تو مستقبل كے چار سال ميں اپنے پروگراموں كو ايراني پارليمنٹ ميں پيش كيا جائے گا.

انہوں نے مزيد كہا كہ اس اجلاس ميں نمائندوں نے ايراني وزارت دفاع اور مجلس كے درميان باہمي تعاون كا خيرمقدم كيا.

9393*271**