آئندہ حكومت كے وزراء كو مسائل كو حل كرنے كے لئے پرعزم رہنا چاہيئے: ايراني اسپيكر

تہران - ارنا - ايراني مجلس (پارليمنٹ) كے اسپيكر نے كہا ہے كہ ايراني 12ويں حكومت كے نئے وزراء كو مسائل كے حل كرنے كے لئے پرعزم رہنا چاہيئے.

ان خيالات كا اظہار 'علي لاريجاني' نے اتوار كے روز كاركردگي كي بنياد پر بجٹ كي آٹھويں بين الاقوامي كانفرنس ميں خطاب كرتے ہوئے كيا.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہم بجٹ ميں بعض اصلاحات كے بغير كامياب نہيں ہو سكتے ہيں اور ہميں اميد ہے نئي ايراني حكومت اس مسائل كو حل كرے گي.

لاريجاني نے كہا كہ نئے وزراء كي ذمہ داري صرف اجلاسوں ميں شركت كرنا نہيں بلكہ ان كو ملك كے مسائل كو حل كرنے كي بھرپور كوششيں كرنا چاہيئے.

انہوں نے مزيد كہا كہ منعقدہ اجلاس بہت اہم ہے كيونكہ اس ميں ملك كي اقتصادي صورتحال پر تبادلہ خيال كي جاتي ہے اور ايران كي جاري بجٹ كے لئے تيل كا ايك اہم حصہ استعمال كيا جانا چاہئے.

ايراني اسپيكر نے كہا كہ تيل ايك قومي سرمايہ ہے اسي لئے انفراسٹركچر اور ملك كي ترقي كے لئے اس سے استعمال ناگزير اور فضلے كي لاگت كو كم كرنے اور كاركردگي ميں اضآفہ كرنے كے لئے بجٹ كي صحيح كھپت ضروري ہے.

9393*271**