ایران،ویتنام کا اقتصادی تعاون کے شعبے میں معاہدے پر دستخط

تہران - ارنا - ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت 'محمد رضا نعمت زاده' اور ویتنام کی زراعت اور دیہی ترقی کے وزیر 'سون کونگ' نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط ‏کئے.

تفصيلات كے مطابق، آج بہ روز اتوار تہران ميں دونوں ممالك كے درميان مشتركہ اقتصادي كميشن كے نويں اجلاس كے موقع پر اس معاہدے پر دستخط ‏كئے گئے.

اس موقع پر محمد رضا نعمت زاده نے دونوں ممالك كے درميان تعلقات كے قيام كو تيز كرنے پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ہميں اگلے دو ماہ تك ايران اور ويتنام كے درميان اقتصادي، سماجي اور ثقافتي شعبوں ميں باہمي تعاون كو مزيد فروغ دينے كے ليے منصوبہ بندي كرني چاہيے.

انہوں نے كہا كہ ايران كي دانان تيل فيلڈ ميں ويتنام كي وزارت پٹروليم كي موجودگي اور اس كے علاوہ ايران كے جنوبي جزيرے قشم فري ٹريڈ زون ميں ويتنام كي ايك اور كمپني كي موجودگي، دوطرفہ اقتصادي تعلقات كے فروغ كے لئے ايك سنہري موقع ہے.

*9410*271**