ایران کی مردوں اور خواتین کی کراٹے ٹیموں نے عالمی دوستی کپ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

کرمانشاہ - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے مردوں اور خواتین کھیلاڑیوں پر مشتمل کراٹے کی ٹیموں نے قوموں کے دوستی کپ کے عالمی کراٹے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

ايران كے مغربي صوبے كرمانشاہ كے كراٹے وفد كے سربراہ 'ناصر محمد صالحي' نے اتوار كے روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ آج صبح ان مقابلوں كا اختتام ہوا جس ميں ايران سميت 12 ممالك جن ميں سوئٹزرلينڈ، سربيا، چيچنيا، نيپال، پاكستان، افغانستان، اٹلي، لبنان، آسٹريا، عراق، اور آذربائيجان كي كراٹے ٹيموں نے شركت كي.

محمدصالحي نے كہا كہ مردوں كے ان مقابلوں كے حصے ميں ايراني ٹيم نے شاندار كاركردگي كا مظاہرہ كرتے ہوئے پہلي پوزيشن اور عراقي ٹيم نے دوسري پوزيشن اور اٹلي اور آذربائيجان نے تيسري پوزيشن حاصل كر لي.

صالحي نے كہا كہ خواتين كے حصے ميں ايراني ٹيم نے پہلي پوزيشن كو اپنے نام كر ليا اور اٹلي اور عراق كي كراٹے ٹيموں نے ترتيب ميں دوسري اور تيسري پوزيشن حاصل كر لي.

محمد صالحي نے اپنے بيان كے اختتام ميں كہا كہ ان مقابلوں ميں 2000 شركت كرنے والے كراٹے كھيلاڑيوں ميں سے 100 كھيلاڑي غير ملكي تھے.

*9410*271**