ایران کی معروف ریاضی دان کے انتقال پر ایرانی اسپیکر کی تعزیت

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر علی لاریجانی نے بین الاقوامی شہرت یافتہ ایرانی خاتون ریاضی دان کے انتقال پر اپنا دکھ کا اظہار کیا.

اپنے تعزيتي بيان ميں انہوں نے مرحومہ كے لواحقين كے ساتھ اظہار تعزيت كيا.

ياد رہے كہ بين الاقوامي ايوارڈ يافتہ ذہين ايراني خاتون رياضي دان اور امريكي يونيورسٹي كي پروفيسر مريم مرزاخاني كينسر كي بيماري كہ وجہ سے امريكي اسپتال ميں انتقال كر گئيں.

امريكہ كي خلائي ايجنسي (NASA) كے ڈائريكٹر فيروز نادري نے اپنے انسٹاگرام پيج پر ايراني رياضي دان كے انتقال كي خبر دي اور كہا كہ نور بوجھ گيا، ہمارے دل ٹوٹ گئے، يہ بہت جلدي چلي گئيں.

مريم مرزاخاني يكم مئي 1977 كو تہران ميں پيدا ہوئيں، وہ امريكہ كي سٹينفورڈ يونيورسٹي كي پروفيسر بھي تھيں.

محترمہ مرزاخاني 2014 ميں پہلي بار ايك خاتون اور ايراني شہري كي حيثيت سے رياضيات سے متعلق ڈائنامكس اور ماڈيولر كے موضوع پر اعلي ريسرچ پر فيلڈز ايوارڈ جيتا.

مرحومہ نے اس كے علاوہ ہانك كانگ اور كينيڈا سميت مختلف بين الاقوامي مقابلوں اور رياضي كے حوالے سے اعلي ايوارڈز حاصل كئے.

*1*271**