جوہری معاہدے کے بعد ایران نے اپنے آپکو منوایا ہے: ایرانی ماہر بین الاقوامی امور

تہران - ارنا - ایران کے ماہر بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات کے بعد بالاخر اپنے آپکو منوانے میں کامیاب ہوا ہے.

يہ بات علي محمد بيدمغز نے ايران اور مغربي طاقتوں كے درميان جوہري معاہدے كے دو سال مكمل ہونے كے سلسلے ميں بات چيت كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ ايراني جوہري ٹيم كے سربراہ محمد جواد ظريف نے ملك كي قومي سلامتي كو مد نظر ركھتے ہوئے دنيا كي بڑي طاقتوں كے ساتھ كامياب مذاكرات كئے.

ايران اور دنيا كي بڑي طاقتوں نے مشتركہ جامع ايكشن پلان كے تحت طے ہونے والے 10 سال مذاكرات كے بعد 14 جولائي 2015 كو مشتركہ جوہري معاہدے پر دستخط كئے.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران نے كامياب جوہري معاہدے كے بعد خطے كي سلامتي اور استحكام كے لئے اپني كوششيں تيز كي ہيں.

*1*271**