امريكہ جوہري معاہدے كے نفاذ كے لئے تعاون كرے: سابق ايراني سفير

ميڈريڈ - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران كے سابق سفير نے اپنا مضمون ميں لكھا ہے كہ امريكہ جوہري معاہدے كے نفاذ كے لئے تعاون كرے.

سيد حسين موسويان نے المانيٹور ويب سائٹ ميں اپنے ايك مضمون ميں بتايا ہے كہ امريكہ اور ناجائز صيہوني رياست نے ايران كے خلاف منفي تشہيراتي مہم چلاتے ہوئے اور بين الاقوامي رائے عامہ كو منحرف كرنے كے لئے مسلسل كہا ہے كہ ايران خطے پر مسلط ہونا چاہتا ہے جس كي حقيقت اس سے بالكل برعكس ہے.

انہوں نے ايران ميں اسلامي انقلاب كي كاميابي كے بعد امريكہ كي مختلف سازشوں پر تبصرہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكي حكمران گزشتہ 38 سالوں ميں اسلامي حكومت كے خاتمے كے لئے مسلسل جدوجہد كررہے ہيں جس ميں ان كو ہميشہ ناكامي ہوئي ہے.

امريكي وزير دفاع كے حاليہ بيان ميں پھر انہوں نے ايراني اسلامي حكومت كا تختہ الٹنے پر زور ديا تھا اور اس پر انہوں نے تبصرہ كرتے ہوئے كہا كہ امريكي حكمران 80 كي دہائي ميں صدام كي حكومت كے ذريعہ اسلامي انقلاب كو زيادہ سے زيادہ نقصان پہنچانے كے لئے بھرپور كوشش كرتے رہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ جب صدام سے مايوس ہوا تو براہ راست ايران سے جنگ كا اغاز كيا جس ميں خليج فارس ميں ايران كے تيل كي تنصيبات كو نقصان پہنچايا اور آخر ميں ايران كے ايك مسافربردار جہاز كو بھي مارگرايا.

ايران ميں اسلامي نظام كو كمزور كرنے كے لئے امريكہ كي ايران كے خلاف مختلف پابنديوں كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ امريكہ نے اس ساري سازشوں ميں ناكامي كے بعد ايران كي پرامن جوہري سرگرميوں كو نشانہ بنايا اور اس سلسلے ميں ايران پر نئي پابندياں اور بين الاقوامي سطح پرايران كو تنہا كرنے كي سازش كا آغازكيا جس ميں ہميشہ ان كو ناكامي ہوئي.

انہوں نے خطے ميں ايران كي استقامتي تحريكوں كي حمايت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ امريكہ نے اپنے اتحاديوں كے مدد سے تكفيري دہشت گردوں كے ذريعہ ايران كے خلاف استقامتي تحريكوں كے خاتمے كے لئے شام اور عراق ميں گھناؤني سازش كي جس ميں نہ صرف لاكھوں بے گناہ انسان مارے گئے بلكہ كئي چھوٹے بڑے شہر تباہ ہوئے.

انہوں نے امريكہ سے كہا كہ گزشتہ سالوں سے سبق سيكھتے ہوئے جوہري مشتركہ معاہدے پر عملدرآمد كو يقيني بنانے كي كوشش كريں.

*1*271**