صدر روحانی کی نامور ایرانی خاتون ریاضی دان کے انتقال پر تعزیت

تہران - ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے بین الاقوامی ذہین خاتون ایرانی ریاضی دان پروفیسر 'مریم مرزاخانی' کے انتقال پر ملال پر ایرانی قوم اور ان کے لواحقین کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کیا.

صدر مملکت حسن روحانی نے ہفتہ کے روز اپنے ایک پیغام میں کہا کہ فخر ایران اور دنیا کی ذہین ریاضی دان مرحومہ مرزاخانی کا انتقال نے ہمیں رنج و غم میں مبتلا کیا.

انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی فتوحات اور عالمی سطح پر سائنسی قابلیت سے ایرانی خواتین اور نوجوانوں کو قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر اُجاگر ہونے کے لئے مثالی ہے.

ایرانی صدر نے مریم مرزاخانی کے انتقال پر ایرانی قوم، سائنسی حلقوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے پرودگار سے دعا کی.

دریں اثنا ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے بھی اپنے ایک پیغام عالمی مشہور ایرانی ریاضی دان مریم مرزاخانی کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت کیا.

یاد رہے کہ بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ ذہین ایرانی خاتون ریاضی دان اور امریکی یونیورسٹی کی پروفیسر مریم مرزاخانی انتقال کرگئیں.

مریم مرزاخانی کینسر کی بیماری کہ وجہ سے امریکی اسپتال میں زیر علاج تھیں.

امریکہ کی خلائی ایجنسی (NASA) کے ڈائریکٹر فیروز نادری نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایرانی ریاضی دان کے انتقال کی خبر دی اور کہا کہ نور بوجھ گیا، ہمارے دل ٹوٹ گئے، یہ بہت جلدی چلی گئیں.

یاد رہے کہ مریم مرزاخانی یکم مئی 1977 کو تہران میں پیدا ہوئیں، وہ امریکہ کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر بھی تھیں.

محترمہ مرزاخانی 2014 میں پہلی بار ایک خاتون اور ایرانی شہری کی حیثیت سے ریاضیات سے متعلق ڈائنامکس اور ماڈیولر کے موضوع پر اعلی ریسرچ پر فیلڈز ایوارڈ جیتا.

مرحومہ نے اس کے علاوہ ہانک کانگ اور کینیڈا سمیت مختلف بین الاقوامی مقابلوں اور ریاضی کے حوالے سے اعلی ایوارڈز حاصل کئے.

٢٧٤**