25 ایرانی کمپینیوں کا انڈونیشیا کے ساتھ نینو ٹیکنالوجی شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال

کوالالمپور - ارنا - انڈونیشیا میں تعینات ایرانی کمرشل قونصلر نے کہا ہے کہ ایران کی 25 کمپینیوں نے انڈونیشیا کی درجنوں کمپنیوں کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا تبادلے اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.

يہ بات 'انور کمري' نے انڈونيشيا ميں ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہو‏‏ئے کہي.

انہوں نے کہا کہ ملک کي 25 کمپينيوں کے نمائندے، رواں سال آگست کے مہينے ميں جکارتہ ميں منعقد ہونے والي ايک نينو ٹيکنالوجي کانفرنس ميں شرکت کريں گے اور انڈونيشيائي کمپنيوں کے حکام کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتيں کريں گے.

يہ کانفرنس 29 آگست کو انڈونيشيا کي وزارت صنعت ميں منعقد کي جائے گي.

انور کمري نے کہا کہ اس کانفرنس ميں حصہ لينے والي ايراني کمپينياں ٹيکسٹائل، فارماسيوٹيکل اور صحت، تعميرات، زراعت اور آٹوموٹو کے شعبوں ميں سرگرم عمل بيں.

انہوں نے کہا کہ ايراني کمپينيوں کے حکام بھي انڈونيشيائي حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ ايک نمائش ميں نينو ٹيکنالوجي مصنوعات کي پيداوار کے ميدان ميں اپني تازہ ترين کاميابيوں کو متعارف کروائيں گے.

ايران ٹيکنالوجي مصنوعات کي پيداوار کے ميدان ميں دنيا کے معروف ممالک سے ايک ہے اور ايران، انڈونيشيا کے ساتھ ٹيکنالوجي مصنوعات کي برآمدات، تکنيکي سائنس کے تبادلے اور باہمي تعاون کو مزيد وسعت دينے کے ليے آمادہ ہے.

ياد رہے کہ انڈونيشيا کے وزير معيشت 'دارمين ناسوتيون' نے کچھ وقت پہلے دونوں ممالک کے درميان نينو ٹيکنالوجي کے ميدان ميں ايک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قيام کي تجويز دي.

تفصيلات کے مطابق، گزشتہ سال ايراني صدر ڈاکٹر 'حسن روحاني' نے بھي انڈونيشيائي ہم منصب 'جوکو ويدودو' کے ساتھ ملاقات کے دوران نينو ٹيکنالوجي کے شعبے ميں باہمي تعاون کوفروغ دينے پر اتفاق کيا.

اسلامي جمہوريہ ايران دوسرے ممالک کے مابين نينو ٹيکنالوجي کے شعبے ميں کافي قابليت رکھتا ہے گزشتہ چار سالوں کے دوران مشکل اقتصادي حالات کے باوجود نينو ٹيکنالوجي کے ميدان ميں اوسط سالانہ شرح نمو 120 فيصد تھي اور في الحال ايران، سائنسي اور نينو ٹيکنالوجي پيداوار کے حوالے سے دنيا کي چھٹي پوزيشن پر ہے.

9410٭274٭٭