ایران نے جوہری معاہدے کی دوسری سالگرہ میں ایک مثبت بیلنس شیٹ پیش کی: جرمن اخبار

تہران - ارنا - جرمن 'ہندزبلاٹ' اخبار نے کہا ہے کہ ویانا میں دستخط ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 5+1 کے ممالک کے درمیان جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران نے اس عالمی معاہدے کی دوسری سالگرہ میں ایک مثبت بیلنس شیٹ پیش کی.

ہفتہ کے روز شائع ہونے والے جرمن اخبار کے مطابق، ايران جوہري معاہدے کي دوسري سالگرہ کي مناسبت سے ايراني وزير خارجہ 'محمد جواد ظريف' نے نيويارک ميں کہا کہ اس عالمي معاہدے کي سب سے اچھے بات ہے کہ تمام فريقين اس تک رسائي حاصل کر سکتے ہيں.

جرمن ہندلزبلات کے مطابق، اسلامي جمہوريہ ايران نے اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کے پانچ ممالک اور جرمني کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کئے اور اب محمد جواد ظريف نے اس اميد کا اظہار کيا کہ تمام فريقين اس پر قائم رہيں.

جرمن اخبار کے مطابق، امريکي صدر 'ڈونلڈ ٹرمپ' اس دستخط ہونے والے جوہري معاہدے کي مسلسل خلاف ورزي کر رہے ہيں.

نائب ايراني وزير خارجہ برائے قانوني اور بين الاقوامي امور 'سيد عباس عراقچي' نے کہا کہ محمد جواد ظريف اقوام متحدہ کے اجلاس ميں شرکت کے لئے نيويارک کا دورہ کريں گے اور جوہري معاہدے کے حوالے سے بات چيت کريں گے.

واضح رہے کہ آئندہ جمعہ کے روز اعلي سطحي ايراني وفد عباس عراقچي کي قيادت ميں آسٹريا کے دارالحکومت ويانا ميں گروپ 5+1 کے ممالک کے وزراء کے ساتھ منعقد ہونے والے اجلاس ميں شرکت کرے گا.

9393*274**