دنیا کی نامور خاتون ایرانی ریاضی دان انتقال کرگئیں

تہران - ارنا - بین الاقوامی سطح پر اعلی ایوارڈ حاصل کرنے والی ذہین ایرانی خاتون ریاضی دان اور امریکی یونیورسٹی کی پروفیسر 'مریم مرزاخانی' انتقال کرگئیں.

مریم مرزاخانی کینسر کی بیماری کہ وجہ سے امریکی اسپتال میں زیر علاج تھیں.

تفصیلات کے مطابق، امریکہ کی خلائی ایجنسی (NASA) کے ڈائریکٹر 'فیروز نادری' نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایرانی ریاضی دان کے انتقال کی خبر دی اور کہا کہ نور بوجھ گیا، ہمارے دل ٹوٹ گئے، یہ بہت جلدی چلی گئیں.

یاد رہے کہ مریم مرزاخانی یکم مئی 1977 کو تہران میں پیدا ہوئیں، وہ امریکہ کی 'سٹینفورڈ' یونیورسٹی کی پروفیسر بھی تھیں.

محترمہ مرزاخانی 2014 میں پہلی بار ایک خاتون اور ایرانی شہری کی حیثیت سے ریاضیات سے متعلق ڈائنامکس اور ماڈیولر کے موضوع پر اعلی ریسرچ پر فیلڈز ایوارڈ جیتا.

مرحومہ نے اس کے علاوہ ہانک کانگ اور کینیڈا سمیت مختلف بین الاقوامی مقابلوں اور ریاضی کے حوالے سے اعلی ایوارڈز حاصل کئے.

٢٧٤**