نامور ایرانی خاتون ریاضی دان کی علالت، ایرانی حکومت کی تعاون کی پیشکش

تہران - ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے امریکہ میں زیر علاج نامور ایرانی خاتون ریاضی دان پروفیسر 'مریم مرزاخانی' کو ان کی صحت یابی کے لئے کسی بھی طرح کی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے.

'بہرام قاسمی' نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ آج کی سائنسی دنیا کو مریم مرزاخانی جیسی ذہین اور دانشمند ریاضی دان کی ضرورت ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم اور دنیا بھر میں بسنے والے ایرانی شہری مریم مرزاخانی کی صحت اور تندرستی کے لئے دعاگو ہیں.

قاسمی نے کہا کہ یقینا سائنس اور تعلیم کی دنیا بے چینی سے خاتون ایرانی ریاضی دان کی صحت یابی اور سائنس کی دنیا میں دوبارہ واپسی کی انتظار میں ہے.

یاد رہے کہ مریم مرزاخانی یکم مئی 1977 کو تہران میں پیدا ہوئیں، وہ امریکہ کی 'سٹینفورڈ' یونیورسٹی کی پروفیسر بھی ہیں.

محترمہ مرزخانی 2014 میں پہلی بار ایک خاتون اور ایرانی شہری کی حیثیت سے ریاضیات سے متعلق ڈائنامکس اور ماڈیولر کے موضوع پر اعلی ریسرچ پر فیلڈز ایوارڈ جیتا.

مریم مرزاخانی کینسر کی بیماری کہ وجہ سے امریکی اسپتال میں زیر علاج ہیں.

٢٧٤**