مقدونیہ وزیراعظم کا ایران کیساتھ باہمی تعلقات کو بڑھانے پر زور

بلغراد - ارنا - مقدونیہ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مقدونیہ کے عوام کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے دوسرے ممالک بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختلف شبعوں میں باہمی تعلقات بڑھانے کے مواقع سے بھرپور استفادہ کریں گے.

یہ بات وزیرااعظم ' زوران زئیف' نے گزشتہ روز مقدونیہ کے درالحکومت سکوپیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر 'حسین کریمی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسائل کا حل کرنا، علاقے میں شمولیت کی کوشش کرنا، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اعلی سطح پر سیاسی اور کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینا ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے.

حسین کریمی نے کہا کہ علاقائی استحکام کی حفاظت، اقتصادی تعلقات کی ترقی اور قوموں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران مقدونیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی توسیع دینے کے لئے پر عزم ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی اختلافات کی عدم موجودگی اور مشترکہ ثقافتی تعلقات دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرسکتا ہے.

ایرانی سفیر نے زائو کو وزارت عظمی سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا.

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی، پارلمانی اور مستقبل میں پروگراموں کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا.

9393*274**