ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کیلئے پُرعزم ہیں: فرانسیسی سفیر

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات فرانس کے سفیر نے کہا ہے ان کا ملک ایران جوہری معاہدے کے تمام شعبوں میں نفاذ کے لئے اپنے وعدوں پر قائم ہے.

یہ بات فرانسیسی سفیر 'فرانسوا سینمو' نے ہفتہ کے روز جوہری معاہدے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہی.

یاد رہے کہ فرانس کے سفیر نے اس پہلے کہا تھا کہ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے ملکوں میں سے ایک فرانس ہے اور ہماری نئی حکومت اس معاہدے کے حوالے سے تمام وعدوں پر قائم رہے گی.

اس کے علاوہ فرانسیسی سفیر نے ایران کے صوبے فارس کے گورنر جنرل کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک، اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک اچھا شراکت دار ہے اور ہم دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں.

9393*274**