ایرانی وزیرخارجہ کا چار ملکوں کے ہم منصبوں کیساتھ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے آذری، قازق، کرغز اور کینیائی ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، محمد جواد ظریف نے جمہوریہ آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور کینیا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے کئے.

اس موقع پر انہوں نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعلقات کے حوالے سے حالیہ تبدیلیوں پر گفتگو کی.

٢٧٤**