فرانسیسی ٹوٹل کمپنی کے ساتھ معاہدہ، دنیا کو ایران کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ ہے: ایرانی رکن پارلیمنٹ

تہران - ارنا - سینئر ایرانی رکن پارلیمنٹ (مجلس) نے کہا ہے کہ ایران کا فرانسیسی ٹوٹل کمپنی کے ساتھ معاہدہ یورپی یونین کے ساتھ تیل شعبے میں تعلقات کی توسیع اور دنیا کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ ہے.

ايراني پارليمنٹ كي قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي كميٹي كے سربراہ 'علي رضا رحيمي' نے كہا ہے كہ فرانس كي معروف ٹوٹل كمپني كا ايران كے ساتھ معاہدہ ايران كي تيل اور گيس صنعت كے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا اس كے علاوہ يہ معاہدہ پوري دنيا كے لئے پيغام ہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ تعلقات بڑھائيں.

3 جولائي كو طے ہونے والے اس معاہدے كے تحت ايران كے جنوبي پارس گيس فيلڈ 11 كو تعمير كرنے كے حوالے سے ايراني قومي تيل كمپني (NIOC) اور ايك بين الاقوامي كنسورشيم اور ٹوٹل كمپني كي جانب سے دستخط كيا گيا.

271**