ایرانی کراٹے کے کھیلاڑی ایشین چیمپیئن بن گئے

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے مردوں اور خواتین کھیلاڑیوں پر مشتمل کراٹی کی ٹیموں نے قازقستان میں منعقدہ ایشیائی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں 10 طلائی تمغوں کے ساتھ ان مقابلوں میں جارحانہ انداز میں فتح حاصل کرلی.

تفصیلات کے مطابق، 'آستانہ' میں منعقدہ کراٹے کے مقابلوں میں ایران کی مرد اور خواتی ٹیموں میں شامل قومی کھیلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

ان مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں نے 10 طلائی، 4 چاندی اور 6 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.

یاد رہے کہ جمعرات کے روز ایشیائی کراٹے مقابلوں کا آغاز ہوا جس میں 27 ممالک سے 660 کھیلاڑی شریک ہیں.

نوجوانوں کے کیٹگیری کے مقابلوں میں بھی ایرانی کھیلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

274**