ایرانی صدر کی فرانس کے قومی دن پر مبارکباد، تعلقات بڑھانے پر زور

تہران - ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے جمعہ کے روز اپنے فرانسیسی ہم منصب 'ایمانوئل میکرون' کو ان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی.

ڈاکٹر روحانی نے اپنے پیغام میں فرانس کے قومی دن کے موقع پر فرانسیسی حکومت اور قوم کی صحت، ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا.

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے درمیان مستقبل میں تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت ملے گی.

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعلقات کی توسیع بشمول علاقائی اور بین الاقامی سطح پر باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں.

فرانس کا قومی دن ہر سال 14 جولائی کو منایا جاتا ہے. یہ دن فرانس کی تحریک آزادی کا دن ہے. چودہ جولائی 1789ء میں عوام کے جم غفیر نے نئی راہیں متعین کیں اور یہ فیصلہ دیا کہ آئندہ سے فرانس کے عوام کو ان کے حقوق مکمل اور آزادانہ مل سکیں گے.

274**