ایران میں دو پیروں پر چلنے والے ڈایناسور کا فوسل دریافت ہوگیا

بیجنگ - ارنا - ایرانی دارالحکومت تہران سے ملحقہ صوبہ 'البرز' کے بالائی علاقے میں ایران اور چینی ماہرین کے مشترکہ تعاون سے دو پیروں ٔں پر چلنے والے ڈایناسور کا فوسل دریافت ہوا ہے.

چینی حکومت سے منسلک پیپلز اخبار نے جمعہ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ایران اور چین کے ماہرین آثار قدیمہ نے ایرانی علاقے البرز میں ایک ایسے ڈایناسور کا فوسل دریافت کیا جس سے یہ پتہ چلتا ہے یہ ڈایناسور دو پیروں پر چلتا تھا.

اخبار کے مطابق، دونوں ممالک کے ماہرین چند برسوں سے مذکورہ علاقے میں آثار قدیمہ کے دریافت پر تعاون کرتے آرہے ہیں اور کچھ عرصے پہلے جب یہاں ایک سڑک بنانے کے منصوبے پر کام کیا جارہا تھا تو ماہرین کو ڈایناسور کے فوسل کی موجودگی کی نشانیاں ملیں جس کے بعد ماہرین نے ان فوسل کو دریافت کردیا.

پیپلز اخبار کے مطابق، دونوں ممالک کے ماہرین اس وقت دریافت ہونے والے ڈایناسور کے فوسل پر تحقیقات کررہے ہیں.

یاد رہے کہ چینی ماہرین نے 1990 میں ملک کے جنوب مغربی علاقے 'سچوان' میں بھی دو پیروں پر چلنے والے ڈایناسور کا فوسل دریافت کیا جو اب ایران میں بھی دریافت ہوا ہے.

274**