ایشیائی کراٹے مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی شاندار کارکردگی

تہران - ارنا - قازقستان میں جاری ایشیائی کراٹے چیمپئن شپ کے مقابلوں کے پہلے دن ایرانی ٹیم میں شامل کراٹے کھیلاڑیوں نے اپنے حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر 8 طلائی، چار چاندی اور 6 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.

تفصیلات کے مطابق، قازق دارالحکومت 'آستانہ' میں جمعرات کے روز سے ایشیائی کراٹے مقابلوں کا آغاز ہوا جس میں 27 ممالک سے 660 کھیلاڑی حصہ لے رہے ہیں.

نوجوانوں کے کیٹگیری کے مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں نے طلائی، چاندی اور کانسی کے 18 تمغے جیت لئے جنہوں نے پہلے مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

ایشیائی مقابلوں کے پہلے مرحلے کی درجہ بندی میں ایران نے سب سے زیادہ تمغے جیتنے پر پہلی پوزیشن پر آگیا جبکہ جاپان اور قازقستان دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی.

واضح رہے کہ نوجوانوں کیٹگیری کے مقابلے آج بروز جمعہ تک جاری رہیں گے جس کے بعد ہفتہ کے روز سنئیر کھیلاڑیوں کے درمیان مقابلے کا میدان سجے گا.

274**