ایران اور یورپی یونین کے وفود کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ

تہران - ارنا - یورپی یونین کے اقتصادی وفد کے ساتھ ایرانی پارلیمنٹ کے تحقیقاتی مرکز کے نائب سربراہ محمد قاسمی نے ایک مشترکہ نشست میں بجٹ ، جنرل فنانس اور میکرو معیشت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

يورپي كميشن كے اقتصادي اور مالي معاملات كے ڈائريكٹر جنرل كي سربراہي ميں ايك وفد يورپي ممالك اور اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ اقتصادي تعلقات كے فروغ كے لئے تہران كے دورے پر ہے.

يہ مذاكرات يورپ اور ايران كے درميان ميكرو معيشت كے فريم ورك كے تحت منعقد ہورہے ہيں.

ايراني وفد كے سربراہ نے ايران ميں بجٹ اور مالياتي نظام اور ان كي پيش رفت كے حوالے سے يورپي وفد كو آگاہ كيا.

*1*271**