امریکہ نے دہشت گردوں کا اسلام کو بدنام کرنے کے لئے تشکیل دیا ہے: بروجردی

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلام کو بدنام کرنے کے لئے امریکہ نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو استعمال کیا ہے.

يہ بات انہوں نے تركي كي پيٹرياٹك پارٹي كے سربراہ ڈوگو پرينسك كے ساتھ ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كي.

انہوں نے كہا كہ ناجائز صيہوني رياست نے بھي امريكہ كي اس سازش كو عملي جامع پہننانے ميں كافي مدد كي.

انہوں نے امت مسلمہ ميں ايران اور تركي كي اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك اسلامي دنيا كو متحد اور مستحكم كرنے كے لئے اہم كردار ادا كرسكتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ امريكہ اور غاصب صيہوني رياست نے خطے كے بعض عرب ممالك كي مدد سے دہشت گردوں اور شدت پسندوں كو تشكيل ديا اور ان سے خوب فائدہ حاصل كيا.

امريكہ كي اسلامي دنيا كے خلاف مختلف سازشوں كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ يقينا امريكہ پر كبھي اعتماد نہيں كرسكتے كيوں كہ يہ بات ثابت شدہ ہے كہ امريكہ نے پہلے بھي اپنے علاقائي اتحادي ممالك كو استعمال كرنے كے بعد ان كو مشكل وقت ميں چھوڑ ديا.

تركي كے معروف سياستدان نے دونوں ممالك كے درميان موجود مذہبي، تاريخي اور ثقافتي اشتراكات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ انقرہ اور تہران باہمي تعلقات كو كثيرالجہتي بنيادوں پر توسيع دے سكتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ تركي اپني خارجہ پاليسي ميں تبديلي لاتے ہوئے ايران سميت ديگر اسلامي ممالك كے ساتھ مضبوط تعلقات قائم ركھنا چاہتا ہے.

*1*271**