ايراني وزير دفاع كا اپنے امريكي ہم منصب كي مداخلت پر مبني بيان كي پرزور مذمت

تہران - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران كے وزير دفاغ بريگيڈيئر جنرل حسين دہقان نے اپنے امريكي ہم منصب كي مداخلت پر مبني بيانيے كي پرزور مذمت كي ہے.

انہوں نے كہا كہ اس طرح كے بيان بين الاقوامي قوانين كي كھلي خلاف ورزي ہے.

گزشتہ دنوں ميں امريكي وزير دفاع جيمز ميٹِس نے اپنے شيطاني اہداف كو بيان كرتے ہوئے اسلامي جمہوريہ ايران كي حكومت كے خاتمے كي ضرورت پر زور ديا.

ايراني وزير دفاع نے امريكہ كے معاشرے ميں موجود سرمايہ دارانہ نظام كے خلاف بڑھتے ہوئے رحجان كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ امريكي وزير دفاع اور ديگر امريكي سياسي عہديداروں كو چاہيئے كہ وہ اپنے اندروني مسائل كے حل پر توجہ ديں اور دوسرے ممالك كے اندروني معاملات ميں مداخلت سے گريز كريں.

انہوں نے امريكہ كے سياستدانوں اور حكمرانوں كو مخاطب كرتے ہوئے كہا كہ وہ اپنے توسيع پسندانہ اور استكباري عزائم سے دست بردار ہوجائيں.

*1*271**