13 جولائی، 2017 11:14 AM
News Code: 3474853
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ نیو یارک روانہ ہوگئے

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' اقوام متحدہ کی سالانہ اعلی سطحی سیاسی نشست میں شرکت کے لئے جمعرات کے روز 'نیو یارک' روانہ ہوگئے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی نشست کے موقع پر بین الاقوامی دانشوروں، مختلف ممالک کے سنئیر حکام اور نامور شخصیات کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ نیو یارک میں اپنے قیام کے دوران محمد جواد ظریف امریکہ کی خارجہ تعلقات کونسل (CFR) کی خصوصی نشست میں بھی شریک ہوں گے.

نائب ایرانی وزرائے خارجہ 'سید عباس عراقچی' اور 'مجید تخت روانچی' اس دورے کے موقع پر ظریف کے ہمراہ ہیں.

٢٧٤**