ٹوٹل کمپنی کے ساتھ معاہدہ پابندیوں کے خاتمے اور امریکیوں کی شکست کی علامت ہے: نائب ایرانی صدر

تہران - ارنا - سنئیر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ جس کو بھی وطن عزیز کی ترقی پر یقین ہے اسے ایران اور ٹوٹل کمپنی کے درمیان معاہدے کی حمایت کرنی چاہئے کیونکہ یہ معاہدہ پابندیوں کے خاتمے اور امریکیوں کی شکست کی علامت ہے.

يہ بات انہوں نے قومي بينك ميوزيم كي افتتاحي تقريب ميں صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے ايران اور ٹوٹل كمپني كے درميان معاہدے كي اہميت كو بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس معاہدے سے اسلامي جمہوري نظام اور ايراني عوام كو فائدہ ہوگا.

انہوں نے سپريم ليڈر آيت اللہ علي خامنہ اي كے حاليہ بيان كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ انہوں نے ملك ميں 200 ارب ڈالر كي غير ملكي سرمايہ كاري پر زور ديا تھا جس پر عملدرآمد كے لئے حكومت نے پہلا قدم اٹھايا ہے.

ايراني وزير نے امريكہ كي ايران ميں غير ملكي كمپنيوں كي 20 ارب ڈالر سے زائد سرمايہ كاري كرنے سے روكنے كے بارے ميں كہا كہ امريكہ اب ايران كے خلاف اس پاليسي ميں شكست سے دوچار ہوا ہے.

انہوں نے امريكہ كي ايران دشمن پاليسيوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكہ ايران ميں ترقي كو روكنے كے لئے انتھك كوششيں كر رہا ہے جس كو ہم ناكام بنائيں گے.

*1*271**