شام میں پائیدار سلامتی کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی: ترک سفیر

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات ترکی کے سفیر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد شام میں پائیدار سلامتی کو برقرار رکھنا ہے اور ایران، ترکی اور روس کے درمیان شامی امن کے لئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے.

يہ بات 'رضا ہاكان تكين' نے بدھ كے روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے قازقستان كے دارالحكومت آستانہ ميں شامي امن مذاكرات كے حوالے سے كہا كہ ہم يقين ركھتے ہيں كہ شامي امن مذاكرات اس ملك كے بحرانوں كے حل ميں مثبت اثرات مرتب كريں گے اور اسلامي جمہوريہ ايران، روس اور تركي ايك دوسرے كے ساتھ شامي مسائل كے حل كے لئے بھرپور كوششيں كريں گے.

ہاكان تكين نے كہا كہ آج انجام پانے والے اقدامات كے ذريعہ شام كے اكثر علاقوں ميں امن اور سلامتي برقرار ركھا ہوا ہے اور ہمارا مقصد شام كے تمام علاقوں ميں امن كا قيام ہے.

انہوں نے عراقي علاقے كردستان ميں ريفرنڈم كے انعقاد كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اس حوالے سے ہماري پاليسي بہت واضح ہے اور ہم عراق كي علاقائي سالميت اور مركزي حكومت كي حمايت كا سلسلہ جاري ركھيں گے.

انہوں نے تركي ميں ناكام فوجي بغاوت كا حوالہ ديتے ہوئے اس بات پر زور ديا كہ ہم تمام دوستوں كي حمايت كا مطالبہ كرتے ہيں اور اسلامي جمہوريہ ايران كي حمايت كا خيرمقدم كرتے ہيں.

9393*274**