سابق یوکرائنی صدر کا ایران کی صنعتی ترقی پر حیرت کا اظہار

کرج - ارنا - یوکرائن کے سابق صدر 'وکٹر یوشینکو' جو ایک تجارتی وفد کی قیادت میں اس وقت ایران کے دورے پر ہیں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پیداواری اور صنعتی شعبوں میں نمایاں ترقی حیران کن ہے.

ان خیالات کا اظہار وکٹر یوشینکو نے گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران سے ملحقہ صوبے البرز کے علاقے ساوجبلاغ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے اپنے 17 سال پہلے ایران کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب اسلامی جمہوریہ ایران تمام شعبوں میں قابل قدر ترقی اور عالمی منڈیوں کی تک رسائی حاصل کرتا ہے.

یوشینکو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور موجودہ صلاحیتوں سے استعمال کرنے کو فروغ دینا نہایت اہم ہے.

سابق یوکرائنی صدر نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ زیر زمین کی صنعت، طیاروں کی تعمیر اور زراعت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے تیار ہیں.

صوبے البرز کے گورنر 'سید حمید طہائی' نے کہا کہ خوش قسمتی سے ابھی صورتحال میں اسلامی جمہوریہ ایران یوکرائن کے لئے تجارتی اور صنعتی شعبوں میں اچھی شراکت دار ہوسکتا ہے.

طہائی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیا کے تمام ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھ رہا ہے اور دونوں ممالک اعلی درجہ مسافر طیاروں کی تعمیر کے حوالے سے باہمی تعاون کرسکتے ہیں.

9393*274**