خیرسگالی دورہ؛ روسی بحریہ کے دو جہاز ایرانی بندرگاہ پہنچ گئے

انزلی - ارنا - روس کی بحریہ فورسز کے امن و دوستی نامی فلوٹلا پر مشتمل دو جنگی جہاز خیرسگالی دورے پر آج بروز بدھ ایران کی شمالی بندرگارہ 'انزلی' پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق، روس کے جہاز چار روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے جس کا مقصد بحیرہ کیسپیئن کے ممالک بشمول اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہے.

روسی بحريہ کے جہازوں کا ایران کا يہ پانچواں دورہ ہے، اس سے قبل روسی بحريہ کے جہازوں، 2010، 2014، 2015 اور 2016 کو انزلی بندرگاہ کے دورے کئے تھے.

ایران میں چار روزہ قیام کے دوران شمالی بیڑے کے کمانڈر اور بندرگارہ انزلی کے گورنر کے ساتھ ملاقات کرنا، ایرانی شہداء کو خراج تحسین کرنا اور ایران کے شمالی صوبے گیلان کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کا دورہ کرنا روسی بحريہ فورسز کے اہم پروگراموں میں شامل ہیں.

ايران اور روس کی بحريہ فورسز، کیسپیئن تعاونوں کے فریم ورک کے تحت جنگی جہازوں کی باہمی موجودگی کے پروگراموں کو چل رہی ہیں.

ایران کے لئے روانہ ہونے والے روسی بحريہ کے جہاز ميں ' ماخاچ کالا' شامل ہے جو روس کے کیسپیئن فوجی دائرے سے منسلک ہے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی کی بحری شمالی بیڑے نے بحیرہ کیسپیئن کے ساحلی ممالک میں ایران کے امن اور دوستی کا پیغام پہنچانا اور ان ممالک کے درمیان پائیدار امن اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے اب تک پانچ بار کے لیے روس کا دورہ کیا ہے.

9410٭274٭٭