ایران، جنوبی کوریا کا ڈیم انجینئرنگ شعبے می باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑے ڈیموں کی قومی کمیٹی (IRCOLD) اور جنوبی کوریا کے بڑے ڈیموں کی قومی کمیٹی (KNCOLD) کے درمیان ڈیم انجینئرنگ کے شعبے میں دوطرفہ تکنیکی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے.

ايران كي وزارت توانائي كي ويب سائٹ كے مطابق، 4 جولائي كو جمہوريہ چيك كے دارالحكومت ميں 85 ويں سالانہ اجلاس اور بڑے ڈيموں كے بين الاقوامي كميشن كي جنرل اسمبلي (ICOLD) كے انعقاد كے موقع پر اس معاہدے پر دستخط كئے گئے.

تقصيلات كے مطابق، اس مفاہمت كي يادداشت كا مقصد دونوں ممالك كے درميان ڈيموں كي تعمير كے بنيادي ڈھانچے سے متعلق معاملات ميں تعاون كو مزيد مضبوط كرنا، مشتركہ سرگرميوں كے لئے مشاورت اور تعليمي ورك شاپس كي توسيع، پاني كے مسا‏ئل كا جائزہ لينا اور انفارميشن اور تعليمي مشتركہ منصوبوں كا تبادلہ كرنا ہے.

ايران كي پاني كي كمپني كے مطابق، ايران ميں اب تك 1041 بڑے اور چھوٹے ڈيم تعمير ہوچكے ہيں جس ميں 103 ہزار 305 ملين كيوبك ميٹر پاني ذخيرہ كرنے كي صلاحيت موجود ہے.

9410٭274٭٭