ایران،عمان وزرائے خارجہ کی ملاقات/دوطرفہ تعاون پر تبادلہ

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان کے وزرائے خارجہ نے بدھ کے روز ایک ملاقات کے دوران باہمی دلچسبی کے امور اور دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.

'محمد جواد ظریف' نے آج تہران میں اپنے عمانی ہم منصب 'یوسف بن علوی' کے ساتھ ملاقات کی.

اس ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی توسیع اور اس تعلقات گہرانے کے طریقوں پر بات چیت کی.

دونوں وزرائے خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے درمیان اچھے سیاسی تعلقات کے تحت اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا.

ظریف اور بن علوی نے علاقائی تازہ ترین تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا.

یاد رہے کہ سلطنت عمان کے وزیر مملکت برائے خارجہ 'یوسف بن علوی' منگل کی رات دو روزہ سرکاری دورے پر ایرانی دارالحکومت 'تہران' پہنچ گئے جس کا مقصد اعلی ایرانی قیادت کے ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال اور موجودہ بحرانوں پر مذاکرات کرنا ہے.

یوسف بن علوی اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کی ملاقات کے علاوہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' کے ساتھ کے ساتھ بھی ملاقات کی.

9393*274**