ثقافتی سفارت کاری کی توسیع، ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کی ترقی کا باعث ہے

باکو - ارنا - نائب ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس برائے میڈیا اور معلوماتی امور نے کہا کہ ثقافتی سفارت کاری کی توسیع، ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کر رہی ہے.

يہ بات 'حسين انتظامي' نے پير كے روز اپنے دورہ آذربائيجان كے پہلے روز آذري وزير ثقافت 'ابوالفضل قارايوف' كے ساتھ ملاقات كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے ايران اورآذربائيجان كي عوام كے درميان قريبي تعلقات اور تاريخي، ثقافتي اور مذہبي مشتركات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ہميں ان روابط كي مزيد توسيع كے ليے بھرپور كوششيں كرني چاہيں.

انہوں نے آذربائيجان كے ساتھ تعلقات كو فروغ دينے كي اہميت پر زو ديتے ہوئے كہا كہ ان كے دورے كا مقصد، دونوں ممالك كے درميان ميڈيا شعبے كو وسعت دينے كے طريقوں كا جائزہ لينا ہے.

حسين انتظامي نے كہا كہ دونوں ممالك كے ميڈيا تعلقات كي مضبوطي سے دونوں ممالك كے ميڈيا‏ حكام كے دورے، ايران اور آذربائيجان كے درميان قومي، سياحتي اور اقتصادي تعلقات كو بڑھانے ميں مدد كريں گے.

آذري وزير ثقافت نے اپنے حاليہ دورہ ايران پر اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے دونوں ممالك كے درميان ثقافتي تعاون كے فروغ كے لئے ايران ميں حاليہ ہفتوں ميں آذربائيجان كے ثقافتي ہفتے كے انعقاد اور اس دورے ميں ہونے والے مذاكرات كو نہايت اہم قرار ديا ہے.

ابوالفضل قارايوف نے ايران ميں گزشتہ ہفتوں كے دوران آذربائيجان كے ثقافتي ہفتے كے انعقاد كے ليے ايراني وزارت ثقافت اور دوسرے متعلقہ سركاري اداروں كي كوششوں كو سراہا.

انہوں نے دونوں ممالك كے مشتركہ ثقافتي ورثے كے تحفظ كے لئے بين الاقوامي تنظيموں ميں آذربائيجان اور ايران كے باہمي تعاون كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كے مشتركہ تعاون كا نتيجہ عيد نوروز اور ايك قسم كي روٹي كو دونوں ممالك كے ثقافتي ورثے كے طور پر يونيسكو كي فہرست ميں شامل كرنا ہے.

انہوں نے دونوں ممالك كے تعلقات كي توسيع كے ليے ايران اور آذربائيجان كے حكام كے پختہ ارادے كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ہم كو دونوں ممالك كے ثقافتي تعلقات كو مستحكم كرنے كے ليے مزيد كوششيں كرنا ناگزير ہيں.

تفصيلات كے مطابق، نائب ايراني وزير ثقافت اور اسلامي گائيڈنس برائے پريس اور معلوماتي امور ايك اعلي وفد كي قيادت ميں پير كے روز آذربائيجان كے دارالحكومت باكو پہنچ گئے.

9410٭274٭٭