ايران اور آرمينيا كے خبررساں اداروں كے درميان جلد تعاون كا معاہدہ ہوگا

تہران - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران كي سركاري نيوز ايجنسي ارنا (IRNA) كے منيجنگ ڈائريكٹر محمد خدادي نے آرمينيا كے سركاري خبررساں ادارے كے ساتھ معاہدے كي ضرورت پر زور ديا.

يہ بات انہوں نے تہران ميں تعينات آرمينيا كے سفير سے ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے عصر حاضر ميں ذرائع ابلاغ كي اہميت كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ حقيقت اور سچ پر مبني خبريں نشر كرنے سے ہميں اچھا فيصلہ كرنے ميں مدد ملے گي.

ارنا چيف نے كہا كہ دونوں ممالك مختلف طريقوں سے ايك دوسرے كے ساتھ تعاون كرسكتے ہيں.

آرمينيا كے سفير نے دونوں ملكوں كے درميان صحافيوں كے تبادلوں پر زور ديتے ہوئے ارنا ادارے كے ساتھ اپنا تعاون جاري ركھنے پر يقين دہاني كرائي.

1*271**