عمانی وزیرخارجہ کا دورہ تہران، ایرانی قیادت کیساتھ اہم ملاقاتیں

تہران - ارنا - سلطنت عمان کے وزیر مملکت برائے خارجہ 'یوسف بن علوی' منگل کی رات دو روزہ سرکاری دورے پر ایرانی دارالحکومت 'تہران' پہنچ گئے جس کا مقصد اعلی ایرانی قیادت کے ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال اور موجودہ بحرانوں پر مذاکرات کرنا ہے.

تفصیلات کے مطابق، علاقائی تنازعات کے تناظر میں عمانی وزیرخارجہ کے دورہ ایران بہت اہم ہے.

یوسف بن علوی صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' اور اپنے ایرانی ہم منصب 'محمد جواد ظریف' کے ساتھ تازہ ترین علاقائی تبدیلیوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کریں گے.

اس پہلے بن علوی اپنے ایک بیان میں خلیج فارس کے ممالک کے درمیان تنازعات کے خاتمے کے لئے باہمی مشاورت پر زور دیتے ہوئے بتایا تھا کہ تمام بحرانوں کو پُرامن مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنا ہوگا.

٢٧٤**