پناہ گزینوں کی ایرانی 30 سالہ خدمات مخلصانہ ہیں: سفیر بیلجئیم

مشہد - ارنا - ایران میں تعینات بیلجئیم کے سفیر نے غیرملکی پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے ایرانی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ 30 سالوں سے پناہ گزینوں کے لئے مخلصانہ خدمات فراہم کررہا ہے.

یہ بات ' فرانسوا دیلے' نے گزشتہ روز ایران میں تعینات غیر ملکی سفیروں کے ہمراہ ایرانی صوبے خراسان رضوی کے گورنر جنرل 'علیرضا رشیدیان' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نےگزشتہ 30 برسوں کے دوران ایران کی جانب سے غیر ملکی پناہ گزینوں کی سہولیات کو فراہم کرنے کا حوالہ دیتے ہو‏ئے اور اپنے اس دورے کا مقصد کو پناہ گزینوں کی صورتحال اور ایران کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینا قرار دیا.

انہوں نے بتایا کہ ہم سمجہتے ہیں کہ ایران، اپنے ملک کے مسائل کے باوجود، اس سلسلے میں غیر ملکی پناہ گزینوں کے مسائل کا سامنا ہے اور اس حوالے سے قابل قدر خدمات پیش کر رہا ہے.

انہوں نے اظہار کیا کہ ایران نے اپنی سرحدوں کی سلامتی کے لئے بہت کوشش کر کے اور اس راستے میں سرحدوں کے تحفظ کے لیے بہت بڑی قربانی دی ہے.

انہوں نے خطے میں عدم استحکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران، خطے کی اس حساس اور بگرتی ہوئی صورتحال میں پناہ گزینوں کی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ خطے میں استحکام کے قیام کے لیے بھر پور کوششوں کر کے اور اس حوالے دوسرے خطی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کر رہا ہے.

انہوں نے مشہد میں واقع آستان قدس رضوی اور امام رضا(ع) کے بارگاہ مقدس کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ ایران میں اس مزار کی موجودگی ایرانی شہریوں کے لئے فخر کا باعث بن رہی ہے.

ایران کے صوبے خراسان رضوی کے گورنر علیرضا رشیدیان نے کہا کہ ایران، مختلف ادوار میں عراقی، کویتی اور افغان تارکین وطن کی میزبانی کی ہے.

علیرضا رشیدیان نے کہا کہ مجبوری امیگریشن کی روک تھام کے لئے دنیا کی سب طاقتوں کو امن اور سلامتی کے قیام کے لیے باہمی تعاون کرنا ناگزیر ہیں.

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی پناہ گزینوں کی منیجمنٹ کے لیے عالمی حمایت اور تعاون کی ضرورت ہے.

تفصیلات کے مطابق، ایران میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں اور سفیروں، غیر ملکی پناہ گزینوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے مقصد سے پیر کے روز مشہد پہنچ گئے.

9410٭274٭٭