ماحولیاتی اور پانی کے مسائل پر قابو پانا آئندہ حکومت کی اہم ترجیح ہے: ایران کی نائب صدر

شہرکُرد - ارنا - ایران کی خاتون نائب صدر اور ماحولیاتی تحفظ ادارے کی سربراہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی مسائل اور پانی کی مشکلات پر قابو پانا صدر حسن روحانی کی قیادت میں ایران کی آئندہ 12ویں حکومت کی اولین ترجیح ہے.

یہ بات 'معصومه ابتکار' نے منگل کی رات ایران کے صوبے چهارمحال و بختیاری کے صوبائی دارالحکومت شہر کرد میں اس صوبے کے سرکاری کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے ایران کی موجودہ حکومت کی جانب سے ماحولیاتی مسائل پر زیادہ توجہ دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ماحول کے میدان میں مطلوبہ نتائج کو حاصل کرنے کے لئے ملک کے سب اداروں اور لوگوں کو قانون کے تناظر میں اس حوالے سے اپنے تمام فرائض اور ذمہ داریوں پرعمل درآمد کرنا چاہیے.

معصومه ابتکار نے مزید بتایا کہ موجودہ حکومت نے ماحولیات کے منصوبوں کی ماحولیاتی جانچ پرخاص توجہ دی ہے.

ماحولیاتی تحفظ ادارے کی سربراہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں 200 اہم جھیل ہیں جبکہ گزشتہ حکومت میں ملک کی 14 جھیلوں کی صورتحال جائزہ لیا گیا.

ابتکار نے کہا کہ آئندہ حکومت میں منصوبوں کے نفاذ کے ساتھ ماحولیاتی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا.

9410٭274٭٭