بھارت میں ایرانی سفارتخانے کی کشمیر میں دہشت گردی واقعے کی مذمت

نئی دہلی - ارنا - بھارت میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کی جانب سے کمشیر میں ہندو یاتریوں پر حملے کی مذمت کی گئی اور اس واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا.

ایرانی سفارت خانہ نے بھارتی حکومت اور ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے.

یاد رہے کہ بھارت میں کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہندو یاتریوں کی 40 روزہ مذہبی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں.

بھارتی حکومت نے 40 ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو اس علاقے میں تعینات کیا ہے.

*1*271**