ایران اور یوکرائن کا سمندری شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی پورٹس اور سمندر امور اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور یوکرائن کے ریلوے حکام کے درمیان ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے سمندری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا.

یہ بات 'محمد سعید نژاد' نے 'ویکٹر یانوکویچ' کے ساتھ تہران میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے جنوبی ایشیاء میں موجود ممبئی کی بندرگاہ سے ایران کے جنوبی شہر بندربوشہر اور وہاں سے یورپ کی مختلف بندرگاہوں تک رسائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مختصر اور مفید تجارتی راستے سے یوکرائن سمیت دیگر یورپی ممالک بھارت سے لیکر ایران تک اپنے تجارتی تعلقات کو توسیع دے سکتے ہیں.

انہوں نے ایران اور یوکرائن کے درمیان جامع مذاکرات کی مدد سے سمندری تعلقات سمیت مشترکہ سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیا.

یورکرائن کے عہدیدار ویکٹر یانوکویچ نے اس گفتگو میں ایران کو ریلوے کا سامان، انجن اور لوکوموٹو دینے پرآمادگی کا اظہار کیا.

1*271**