پاک،ایران تجارتی مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز

اسلام آباد - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے دوسرے دور کے مذاکرات کا آج بروز پیر 'اسلام آباد' میں آغاز ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق ایران کی ٹریڈ پروموشن اتھارٹی کے وفد اس دو روزہ مذاکراتی اجلاس میں شریک ہیں.

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لینا، ترجیحی تجارتی معاہدہ (PTA) اور آزادانہ تجارتی معاہدہ (FTA) منعقدہ دو روزہ مذاکرات کے موضوعات میں سے ایک ہے.

ایران کی ٹرڈ پروموشن اتھارٹی کے نائب سربراہ برائے امور برآمدی منڈی 'میر ہادی سیدی' ایرانی وفد کی قیادت کرکے جس میں دو ایرانی ماہر اور پاکستان میں تعینات ایران کے کمرشل اتاشی بھی موجود اور پاکستانی اعلی تجارتی حکام کے ساتھ گفتگو کررہے ہیں.

ایرانی وفد کے اراکین پاکستانی ماہرین اور وزارت تجارت کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

یاد رہے کہ پاک،ایران تجارتی کمیٹی کے مذاکرات کا پہلا دور دسمبر 2016 کو تہران میں منعقد کیا گیا جس کا مقصد ترجیحی تجارتی معاہدے کا نفاذ اور آزادانہ تجارتی معاہدے کی تک رسائی تھا.

واضح رہے کہ عالمی جوہری معاہدے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ مل رہا ہے جو اس تعلقات کی شرح میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے.

9393*274**