سربراہ اقوام متحدہ کی موصل کی آزادی پر مبارکباد

نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 'انتونیو گوتیریش' نے ایک بیان میں 'موصل' کی آزادی پر عراقی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی.

انہوں نے کہا کہ عراقی شہر موصل کی آزادی دہشت گردوں اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم ہے.

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ رضاکارانہ مدد، محفوظ اور باوقار واپسی کی پالیسی کے ساتھ ساتھ قانون کو بحال کرنے اور تشدد اور انتہا پسندی کے حوالے سے تمام خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے سرگرم عمل ہے.

اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس جنگ میں جاں بحق ہونے والوں کے حوالے سے لواحقین اور حکومت سے تعزیت کی اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کی دعا کی اور عراقی قوم اور حکومت کے جرائت، عزم اور استحکام کی تعریف کی.

جون 2014 میں داعش دہشت گرد گروہ نے عراقی شہر موصل پر حملہ کر کے قبضہ کر لیا تھا اور عراقی سیکورٹی فورسز نے 16 اکتوبر 2016 کو موصل کو آزاد کروانے کے آپریشن کا آغاز کیا تھا.

271**