ایران کے ادارہ تاریخی ورثے کی بحالی اور یونیسکو کے درمیان معاہدے پر دستخط

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ تاریخی ورثے کی بحالی کے فنڈز اور اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسکو کے درمیان مشترکہ تعلیمی ورکشاپس کے انعقاد اور معلومات کی فراہمی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے.

تفصیلات کے مطابق، منگل کے روز یونیسکو کے ساتھ تعاون تنظیم ( IACU ) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین 'محمدرضا مجیدی' اور ایرانی تاریخی مقامات کی بحالی کے فنڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر 'محمدرضا پوینده' نے ایک تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے.

اس معاہدے میں مذکورہ فنڈ کی صلاحیتوں اور تجربات کا تعارف، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا اور ایران کے تاریخی مقامات کی بحالی اور سرمایہ کاری کے لیے دونوں فریقین کے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے.

فریقین اس معاہدے کے تحت، تاریخی اور ثقافتی مقامات کی بحالی اور فروغ کے لیے سیمینار، کانفرنسوں، سائنسی دوروں، تقریروں، تعلیمی ورکشاپس کے انعقاد اور موجودہ صلاحیتوں اور مواقع کو متعارف کروانے کے لیے اس فنڈ کے ساتھ مشترکہ تعاون کریں گے.

تفصیلات کے مطابق، ایران کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کی بحالی کے فنڈ ایک ‏غیر سرکاری ادارے اور ثقافتی ورثے، دستکاری اور سیاحتی ادارے سے منسلک ہوتا ہے جو تاریخی اور ثقافتی مکانات کی بحالی کے لیے سرمایہ کاروں کی قانونی سرگرمیاں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کر رہا ہے.

9410٭274٭٭