ایرانی وزیر خارجہ کی امریکی خارجہ تعلقات کونسل کی خصوصی نشست میں شرکت متوقع

تہران - ارنا - امریکی کونسل برائے خارجہ تعلقات نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' اس ادارے کی جانب سے 17 جولائی کو ہونے والی خصوصی نشست میں شرکت اور مندوبین کے ساتھ گفتگو کریں گے.

کونسل آن فارن ریلیشنز کی ویب سائیٹ کے مطابق، ظریف اس ادارے کی آئندہ منعقد ہونے والے نشست میں مشرق وسطی کی تبدیلیوں کے حوالے سے خطاب کریں گے.

واضح ہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان 'بہرام قاسمی' نے گزشتہ روز کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے 2017 اعلی سطحی سیاسی اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر ان کی مختلف ممالک کے بعض ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوں گی.

نائب ایرانی وزرائے خارجہ 'سید عباس عراقچی' اور 'مجید تخت روانچی' اس دورے کے موقع پر ظریف کے ہمراہ ہوں گے.

اقوام متحدہ کے اعلی سطح سیاسی حکام کے اجلاس کا اصلی مقصد دنیا بھر میں غربت کا خاتمہ اور مالی تعاون کو فروغ، بھوک کا خاتمہ، امن کھانا کی فراہمی، پائیدار زراعت کی ترقی، صحت مند زندگی کی صلاحیتوں سے استعمال اور اس کے پھیلاو، صنفی مساوات کے حصول، لڑکیوں اور خواتین کے حقوق پر توجہ دینا، معاشروں کی صنعت کو مستحکمی، جدت طرازی ، سمندروں، جھیلوں، مائن اور دوسرے پائیدار ترقی کے ذرائع سے مضبوطی استعمال ہے.

9393*274**