نیدرلینڈ کے پارلیمانی وفد کا عنقریب دورہ ایران متوقع

تہران - ارنا - ایران میں تعینات نیدرلینڈ کی خاتون سفیر نے تہران میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک جلد مستقبل میں ایک پارلیمانی وفد ایران بھیجنے کے لئے تیار ہے.

یہ بات 'سوزانا ٹریستل' نے گزشتہ روز تہران میں ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور 'حسین امیرعبداللھیان' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے ایرانی دارالحکومت تہران میں حالیہ دو دہشتگردی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا.

امیر عبداللہیان نے ہالینڈ کی سفیر کے تعزیت کے پیغام کو سراہتے ہوئے ہالینڈ میں نئے پارلیمانی انتخابات پر اس کو مبارکباد پیش کی.

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور پارلمانی تعلقات کو فروغ دینا ضروی ہے.

9393*274**