ایران میں سفارتخانے کھولنے سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے: نائجر رکن پارلیمنٹ

تہران - ارنا - افریقی ملک نائجر کے رکن پارلیمنٹ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک تہران میں نائجر سفارتخانے کا افتتاح کردیا جائے گا جس سے دوطرفہ تعلقات کو مزید قریب لانے کے لئے مدد ملے گی.

یہ بات ایران کے دورے پر آنے والے نائجر رکن پارلیمنٹ اور ایران،نائجر پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین 'مسانی کورانی' نے اپنے ایرانی ہم منصب 'مہدی فرشادان' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر نائجر حکومت اور قوم کی حمایت کرنے پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلیمی، صحت اور کان کنی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے.

اس ملاقات میں ایرانی رکن پارلیمنٹ اور فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین نے بھی کہا کہ نائجر کو ایران کی خارجہ پالیسی میں اہم حیثیت حاصل ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں.

انہوں نے عالمی اور علاقائی مسائل اور بحرانوں سے نمٹنے کے لئے اسلامی ریاستوں کے درمیان قریبی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا.

1*271**