ایرانی پولیس چیف کی موصل کی آزادی پر عراقی کمانڈروں کو مبارکباد

تہران - ارنا - ایرانی پولیس چیف نے عراقی شہر موصل کی مکمل آزادی پر عراق کی بدر تنظیم کے سیکرٹری جنرل کو مبارکباد پیش کی.

بريگيڈيئر جنرل 'حسين اشتري' نے آج بروز پير عراقي عوامي رضا كار فورس حشد الشعبي كے سربراہ 'ہادي العامري' كے نام ايك خصوصي پيغام ميں موصل كي مكمل آزادي پر مباركباد پيش كي.

جنرل اشتري نے كہا كہ ہم تمام عراقي كمانڈروں اور قوم كو مذہبي رہنماؤں كي ہدايت پر عراقي مسلح افواج بشمول حشد الشعبي فورس كي بہادري اور حكومت كے مضبوط ارادے كے ذريعے جغرافيائي حيثيت سے عراق كے اہم شہر موصل كي آزادي پر مباركباد ديتے ہيں.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ايسي كاميابيوں كے ساتھ علاقائي ممالك باالخصوص عراق ميں پائيدار امن اور سلامتي برقرار ركھا جائے گا.

ايراني پوليس چيف نے عراقي حكومت، قوم، مسلح افواج سميت الحشد الشعبي كے فورسز كے لئے صحت اور نيك تمناوں كا اظہار كيا.

ياد رہے كہ موصل جس پر گزشتہ تين سالوں سے داعش كے دہشتگردوں كا قبضہ تھا، كو مكمل طور پر آزاد كراليا گيا ہے.

9393*274**