ایرانی سفیر اور شامی وزیر خزانہ کا اقتصادی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال

دمشق - ارنا - شام میں تعینات ایرانی سفیر جاوید ترک آبادی نے شامی وزیر خزانہ مامون ہمدان کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

انہوں نے تہران،دمشق كے درميان باہمي تجارتي روابط كي توسيع پر زور ديا.

دہشت گرد تنظيموں كے خلاف شامي فوجي كاروائيوں كے بارے ميں انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران شامي فوجي كاميابيوں سے مطمئن ہے اور سمجھتا ہے كہ شامي حكومت ملك كي سالميت كے خلاف سازش كرنے والے عناصر سے بخوبي نمٹ سكتي ہے.

انہوں نے كہا كہ تہران اور دمشق كے درميان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد شروع ہوچكا ہے.

شامي وزير خزانہ نے شامي حكومت اور عوام كے ساتھ كھڑے ہونے پر ايراني حكومت اور عوام كا شكريہ ادا كرتے ہوئے كہا ہے كہ شامي فوج دہشت گردوں كے خاتمے تك اپني جنگ جاري ركھے گي.

انہوں نے دہشت گردوں كے ہاتھوں شام ميں انفراسٹراكچر كي تباہي كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ہم ايران سميت دوسرے ممالك كي شام ميں ترقياتي پروگراموں ميں سرمايہ كاري كا خير مقدم كرتے ہيں.

*1*271**