پاک،ایران مشترکہ بارڈر کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد جلد متوقع

تہران - ارنا - ایرانی ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ بارڈر کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا جس کا مقصد سرحدوں کی نگرانی کو مضبوط کرنا ہے.

'بہرام قاسمی' نے پیر کے روز تہران میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ملکی اور غیرملکی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ بارڈر کمیشن کے ذریعے سے پاک،ایران سرحدوں کی حفاظت کے لئے مزید اقدامات اٹھایے جائیں گے.

انہوں نے ایرانی وزیرخارجہ کے حالیہ پاکستان کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی سرحدوں کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا.

قاسمی نے پاکستانی صوبے بلوچستان کے سرحدی علاقوں پر مارٹر گولے فائر کرنے کے واقعات کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے ایرانی وزیرخارجہ اور ان کی قیادت میں اعلی عسکری اور فوجی وفد کے دورہ پاکستان کے بعد اور خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل کے باوجود بعض اوقات مشترک سرحدوں پر دہشتگردوں کے نقل و حرکت جاری ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف سخت ایکشن لینا پڑتا ہے.

٢٧٤**